ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ کی انوکھی کاوش، میٹرک فیل افراد کو امتحانات کا نگران بنا دیا

لاہور بورڈ کی انوکھی کاوش، میٹرک فیل افراد کو امتحانات کا نگران بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار میٹرک فیل افراد دہم جماعت کے امتحان کی نگرانی کریں گے۔ بورڈ نے مبینہ سفارش کی بنیاد پر متعدد امتحانی سنٹرز میں میٹرک فیل لڑکے بھی نگران بنا دیئے۔ رواں سال بڑے پیمانے پر نقل کے خدشات بڑھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان کا آغاز یکم مارچ سےہوگا۔ لاہور بورڈ کی تاریخ میں پہلی بار میٹرک فیل نوجوان دہم جماعت کے امتحان کی نگرانی کریں گے۔ لاہور بورڈ نے سفارش کی بنیاد پر متعدد امتحانی سنٹرز میں میٹرک فیل لڑکے بھی نگرانی پر مامور کر دیئے ہیں جبکہ لاہور بورڈ نے اشتہار میں امتحان کی نگرانی کیلئے کم سے کم قابلیت میٹرک رکھی تھی۔ پرائیویٹ نوجوانوں کو نگرانی پر مامور کرنے سے رواں سال امتحانی سنٹرز میں بڑے پیمانے پر نقل کا خدشہ بڑھ گیا۔

 یادر رہے کہ کم معاوضہ کی وجہ سے سرکاری اساتذہ نے میٹرک امتحان میں ڈیوٹیاں دینے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے بورڈ کو نگرانی کیلئے اشتہار دینا پڑا۔

ذرائع کے مطابق لارنس روڈ اور یونیورسٹی امتحانی سنٹر میں میٹرک فیل نوجوان نگرانی پر لگائے گئے ہیں۔

دوسری جانب کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ امتحانات کی مکمل تیاری کرلی گئی ہے، امتحان کیلئے بورڈ کو نگران کی قلت کا سامنا نہیں، تمام نگران میٹرک پاس لگائےگئے ہیں۔