ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ ماورا حسین نے غلطی تسلیم کرلی

اداکارہ ماورا حسین نے غلطی تسلیم کرلی
کیپشن: City42 - Mawra Hussain
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) اداکارہ ماورا حسین نے نام کے سپیلنگ غلط متعارف کرانے کی اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ اپنے نام کے سپیلنگ غلط لکھتی ہیں جس کی وجہ سے بچے کنفیوژ ہیں کہ کون سے سپیلنگ درست ہیں اور ساری صورت حال کی ذمہ دار آپ ہیں، جس پر ماورا حسین نے کہا کہ یہ میری غلطی ہے کہ میں اپنے نام کے سپیلنگ غلط لکھتی ہوں جبکہ اصلی سپیلنگ نہیں لکھتی۔ اس موقع پر ماورا حسین نے مزید کہا کہ جو بچے اس سلسلے میں کنفیوژ ہیں میں ان سے خود بات کرلوں گی۔

 ماورا حسین نے کہا کہ مجھ پر یہ الزام بھی غلط ہے کہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ متحرک ہوں اور اپنی ہر سرگرمی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہوں، دراصل میں اپنی زندگی کا ہر لمحہ ان لوگوں سے شیئر کرنا چاہتی ہوں جن کی وجہ سے اس مقام پر ہوں۔