ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اجلاس, نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو مہنگائی پر قابو پانے کی ہدایت

ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اجلاس, نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو مہنگائی پر قابو پانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت  اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ 

اجلاس میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو صوبوں کے ساتھ مل کر مہنگائی پر قابو پانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں  10 ارب ڈالر کے تاپی منصوبے کے تحت سرمایہ کاری کے لیے مراعاتی پیکج کی سمری موخر کردی گئی۔ فارن انویسٹمنٹ پروموشن اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2022 کے تحت تاپی منصوبے کو دی جانیوالی مراعات پر قانونی رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

اجلاس میں کول پاور پراجیکٹ اور پورٹ قاسم پاور کمپنی کے مابین کیپسٹی واجبات کا معاملہ حل کرنے کی منظوری دے دی گئی، کول پاور پراجیکٹ کے کیپسٹی واجبات متعلق پاور ڈویژن کی سمری منظور کرلی گئی۔ اس کے علاوہ ای او بی آئی کے لیے بجٹ تخمینوں کے لیے ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی۔