ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا این اے 56 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے این اے 56 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے کا غذات نامزدگی داخل کروا رکھے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج صبح فجر کی نماز کے بعد اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔  اللہ کو اگر منظور ہوا تو این اے 56 سے میں خود الیکشن لڑوں گا۔ حلقہ 57 سے راشد شفیق الیکشن لڑے گا، اب تین سیٹوں کی بجائے ایک ہی سیٹ پر رہ گیا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 57 میں راشد شفیق الیکشن لڑے گا امن سے  احترام اور قانون وآئین سے الیکشن لڑیں گے۔ 6 فروری  اپنا ایک اور آخری تاریخی جلسہ کروں گا، اگر میرے مولا کو منظور ہوا کیونکہ مولا کی منظوری کے بغیر دنیا کی کوئی چیز نہیں۔