پنجاب حکومت کی اسٹینڈنگ کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس،لاہور میں نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

پنجاب حکومت کی اسٹینڈنگ کابینہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس،لاہور میں نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
کیپشن: Mohsin raza Naqvi, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب حکومت کی اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ نے کریم مارکیٹ سگنل فری کوریڈور اور گڑھی شاہو جنکشن منصوبے کو رواں مالی سال کے بجٹ میں شامل کرکے سپلمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
 لاہور میں نئے ترقیاتی منصوبوں کو حکومت کی منظوری مل گئی۔ پنجاب حکومت نے کریم مارکیٹ سگنل فری کوریڈور منصوبہ بجٹ میں شامل کرلیا۔
اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ نےگڑھی شاہو جنکشن منصوبے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی سربراہی میں گزشتہ روز اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا تھا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں منصوبوں کو رواں مالی سال کے بجٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔رواں مالی سال میں ہی سپلمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ۔کریم مارکیٹ تا ایم ٹو سگنل فری کوریڈور کے پہلے فیز کے لیے 2 اعشاریہ 9 ارب روپے ملیں گے۔گڑھی شاہو جنکشن منصوبے کو 3اعشارئہ 7 ارب روپے دئیے جائیں گے  اور دونوں منصوبوں کو سپلمنٹری گرانٹ دینے کے لیے اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ سے منظوری لینا مشروط تھا۔

 واضح رہے کہ سال 2023میں محسن سپیڈ کی کاوشوں کی بدولت بہت سے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچے ،ناصرف یہ بلکہ کمال ریکارڈ کم مدت میں ان منصوبوں کا مکمل ہونا  پنجاب کی نگران حکومت کی تاریخی کامیابی ہے۔

  ماضی کی روایات کو پس پشت ڈالتے ہوئے کریڈٹ خود لینے کے بجائے محسن نقوی نے کہاکہ ہیلتھ،روڈ سیکٹراوردیگر سارے پراجیکٹس جو مکمل ہوئے اس کا کریڈٹ کسی ایک بندے کو نہیں بلکہ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ ہر بندہ پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔اگر پراجیکٹس وقت پر مکمل ہورہے ہیں۔

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میر ایقین ہے کہ جب آپ محنت کرتے ہیں تو لوگوں کو محنت نظر آتی ہے۔ ہم میں سے کسی کوکریڈٹ نہیں چاہیے،ہم میں سے کسی نے کوئی الیکشن نہیں لڑنا،نہ ووٹ مانگنا ہے۔ ہم کو ذاتی تشہیرکی کوئی خواہش نہیں ہے،بس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ آئندہ دنوں میں باقی جاری پراجیکٹس مکمل ہوجائیں گے۔