(جنید ریاض)سکول انفارمیشن سسٹم میں اساتذہ کو بے شمار مسائل کا سامنا، سکول ایجوکیشن نے شکایات کے ازالے کیلئے آن لائن ایپ میں سیل بنا دیا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا احسن اقدام ،اساتذہ کی شکایات کے ازالے اور انکے حل کیلئے ایپ میں آن لائن سیل قائم کردیا۔ اب اساتذہ ایپ سے متعلق شکایات اور انکے حل کیلئے آن لائن اپنی درخواست جمع کرواسکیں گے جسے 24 گھنٹوں کے اندر حل کیا جائے گا۔
شکایات کے ازالہ میں پنجاب انفرمیشن ٹیکنالوجی بورڈ مکمل تعاون فراہم کرے گے، اس ایپ سے 3 لاکھ اساتذہ مستفید ہوسکیں گے اور وہ گھر بیٹھے ایپ کے ذریعے اپنے مسائل حل کرواسکیں گے۔