پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز کے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے اہم خبر

پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز کے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے اہم خبر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز کے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے کہا ہے کہ 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز کے کرنسی نوٹ 31 دسمبر2022 تک تبدیل کرائے جا سکتے ہیں۔

مرکزی بینک کاکہناہے کہ آخری تاریخ تک یہ نوٹ ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر سے تبدیل کرائے جاسکتے ہیں،آخری تاریخ کے بعد یہ نوٹ ایس بی پی بی ایس سی کے کاؤنٹرز پر بھی تبدیل نہیں کرائے جاسکیں گے۔

 سٹیٹ بینک نے کہاہے کہ آخری تاریخ کے بعد ان پرانے نوٹوں کی قدر ختم ہوجائے گی، وفاقی حکومت نے 23 دسمبر 2021 کے گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے ان بینک نوٹوں کے تبادلے کی تاریخ ایک سال تک بڑھا دی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر