لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما طارق کھوکھر قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق طارق کھوکھر پر موٹرسائیکل سوار 2 افراد نے 4 گولیاں فائر کیں جس میں لیگی رہنما زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ طارق کھوکھر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
خیال رہے کہ طارق کھوکھر مسلم لیگ ن کے فیروزوالہ کے جنرل سیکرٹری ہیں۔