طالبعلم نے فزکس کے پرچے میں علی ظفر کا گانا لکھ دیا

 طالبعلم نے فزکس کے پرچے میں علی ظفر کا گانا لکھ دیا
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گیارہویں جماعت کے طالبعلم نے فزکس کے پرچے میں علی ظفر کا گانا لکھ دیا۔

پاکستانی گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ٹیچر کراچی بورڈ کا گیارہویں جماعت کا پرچہ چیک کر رہا ہے ، پیپر میں بچے نے سوالات کے جوابات دینے کے بجائے گانے اور فالتو باتیں لکھیں۔

ویڈیو میں ٹیچر نے بتایا کہ بچے سمجھتے ہیں کہ استاد پیپر صحیح سے چیک نہیں کرے گا اور ایسے ہی نمبر دے گا۔ٹیچر نے جب پیپر دکھایا تو بچے نے اس میں علی ظفر کے مشہور زمانہ گانے'جھوم'کے اشعار لکھے تھے جبکہ ساتھ ہی سوال کا جواب دینے کے بجائے طالبعلم نے استاد سے مشکل پیپر بنانے اور خود کا فزکس میں دل نہ لگنے کا رونہ بھی رویا۔ 

علی ظفر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ ایک پیغام بھی لکھا  کہ 'یہ وائرل ویڈیو واٹس ایپ پر موصول ہوئی، میری طالب علموں سے التجا ہے کہ میرے گیتوں میں فزکس نہ تلاش کریں اگرچہ دیکھا جائے تو   فزکس  تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے،  لیکن پھر پڑھائی کے وقت پڑھائی اور اساتذہ کا احترام کریں'۔