ویب ڈیسک:ضلعی انتظامیہ لاہور نے نیوایئر نائٹ پر جشن منانے کی اجازت دینے سے صاف انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیو ایئر نائٹ کے موقع پر لاہور شہر کے تمام ہوٹلز میں ان ڈور یا آؤٹ ڈور چھتوں پر پارٹی کرنے ،لاؤڈ سپیکر اور ساؤنڈ سسٹم پر میوزک چلانے پر پابندی ہوگی۔ ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والے سہولت کاروں کےخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ گلبرگ، جوہر ٹاؤن، مین بلیوارڈ،رایئونڈ ،ڈیفنس ،ملتان روڈ، بیدیاں روڈ ، برکی روڈ کے علاقوں میں خصوصی چیکنگ ہوگی۔ مذکورہ علاقوں کیلئے سپیشل 10 ٹیمیں تیار کرلی گئیں ہیں۔ ٹیمیں متعلقہ تھانہ پولیس کے ہمراہ فلیگ مارچ میں حصہ لیں گی۔
گریٹر اقبال پارک ،جیلانی پارک ،لبرٹی میں آتش بازی بھی نہیں ہوگی، ڈی سی کی جانب سے پرایئویئٹ سوسائٹیز میں بھی آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم نیو ایئر نائٹ پر فائرنگ ،آتش بازی روکنا حکومت کے لیے بڑا چیلینج ہوگا۔