(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا شمار ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے،وہ ایک کامیاب اداکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بالی وڈ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔سلمان خان کی سالگرہ پر ان کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے اداکارہ جینیلیا ڈیسوزا بہت ہی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔
جینیلیا ڈیسوزا نے سلمان خان کے لیے سالگرہ کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔جینیلیا ڈیسوزا نے اپنے شوہر اداکار رتیش دیش مکھ کے ساتھ سلّو بھائی کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جینیلیا ڈیسوزا نے لکھا کہ ’آج بھائی کا جنم دن ہے۔ بڑے دل والے آدمی کو سالگرہ مبارک ہو۔ انہوں نے مزید لکھا کہ’خدا آپ کو ڈھیروں خوشیوں، محبتوں اور صحت سے نوازے، ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان خان نےگزشتہ روز اپنے پنویل فارم ہاؤس میں ہی اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی تھی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنی اداکاری کا آغاز 1988 میں فلم 'بیوی ہو تو ایسی' سے کیا تاہم ان کو اپنی پہلی کامیابی1989 میں فلم 'میں نے پیار کیا' سے ملی جس پر ان کو فلم فیر ایوارڈ بھی دیا گیا۔1990 میں خان نے کچھ کچھ ہوتا ہے میں توسیع ظہور کے لیے ایک بہترین معاون اداکار کا فلم فار فیئر ایوارڈ جیتا۔
1990 کی دہائی میں سلمان نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں "ساجن" ؛" ہم آپکے ہیں کون؟" ؛ " کرن ارجن"؛ "انداز اپنا اپنا"؛ "کچھ کچھ ہوتا ہے"؛ "بیوی نمبر1 " اور "ہم دل دے چکے صنم" شامل ہیں۔