ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کے باوجود گاڑیوں کی خریداری میں حیرت انگیزاضافہ

Car Sales in 2021
کیپشن: Car Sales in 2021
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مہنگائی مہنگائی کرنے والے عوام نے شاید سوچ لیا کھانے پینے کے معاملات میں مہنگائی کا رونا رونا ہے مگر جب بات کریں گاڑیوں کی تو اس کی خریداری سے متعلق حیرت انگیز اعداد و شمار سامنے آئے۔

 سال دوہزار بیس میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود گاڑیوں کی فروخت زور و شور سے جاری رہی، آٹوموبائل ایسوسی ایشن مینوفیکچررز کی جانب سے جاری کردہ 3 ماہ کے اعداد و شمار کے مطابق 90 ہزار 303 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گزشتہ برس اسی 3 ماہ میں 55 ہزار 779 گاڑیاں فروخت ہوئیں تھیں۔ آل پاکستان موٹر کار ڈیلر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد کا کہنا ہے 350 ارب روپے مالیت کی گاڑیاں بینک کے زریعے فنانس کی گئیں۔
آٹوموٹو ٹریڈرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما اعجاز احمد کا کہنا تھا حکومت نے 5 سال پرانی گاڑی اور 30 لاکھ سے مہنگی گاڑی پر پابندی لگا دی ہے جس سے اب گاڑیوں کی فروخت کم ہو گی، حکومتی اقدامات کے بعد اگر بات کریں 2021 اکتوبر کے مقابلے 2021 نومبر کی تو پیسنجر گاڑیوں میں 12 فیصد کمی ہوئی۔ جیپ اور ایس یو وی گاڑیوں میں 18 فیصد کمی ہوئی ۔ پک اپ گاڑیوں میں 1 فیصد کمی  جبکہ ٹریکٹرز کی خرید میں 14 فیصد کی کمی ہوئی اورموٹر سائیکل خریدنے میں 7 فیصد کی کمی ہوئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer