گاڑیوں کے پرکشش نمبرز خریدنے والوں نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے

Vehicles and bikes
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)شہریوں کا گاڑی پر من پسند نمبر لگانے کا شوق محکمہ ایکسائز کا کمائی کا ذریعہ بن گیا، رواں سال شہریوں نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی آن لائن نیلامیوں میں کروڑوں روپے کے پرکشش نمبرخرید کر گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

محکمہ ایکسائزکے اعدادوشمارکے مطابق رواں سال 22کروڑ 88لاکھ روپے کے من پسند نمبرخریدے گئے ہیں۔ گاڑیوں کی 114، موٹرسائیکلوں کی 144 اور کمرشل گاڑیوں کی 6 آن لائن نیلامیاں ہوئیں۔ سب سے زیادہ گاڑیوں کےلئےپرکشش نمبر15کروڑ26لاکھ روپے میں خریدے گئے۔

موٹرسائیکلوں کی پرکشش نیلامیوں میں 7کروڑ43لاکھ روپے میں نمبرز خریدے گئے۔محکمہ کو کمرشل گاڑیوں کی نیلامیوں میں 18لاکھ روپےحاصل ہوئے۔ڈی جی ایکسائز رضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز نےگزشتہ سال سےآن لائن نیلامی کا سلسلہ شروع کیا ہے، جس سے آمدن بڑھی ہے، شہری سہولت کی وجہ سےگھر بیٹھے نیلامی میں حصہ لے رہے ہیں۔