سٹی 42: صدرمسلم لیگ(ن)شہباز شریف نےحکومت پرتنقید کرتےہوئے کہ منی بجٹ سےملکی حالات بہتر ہونےکے بجائے مزید بدترین ہوجائیں گے، منی بجٹ منظور ہوا تو نیا سال قوم کے لئےمہنگائی کا بدترین سال بن جائے گا۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےکہاکہ کیا منی بجٹ مسلط کرنے سے حالت بہتر ہوگی ، حکومتی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے قوم کی جان چھوڑ دیں ۔یہ منی بجٹ ”ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے“ کی عملی تفسیر ہے۔انہوں نےکہاکہ حکومت خود تو عوامی نفرت کے سیلاب میں ڈوب چکی ہے، ملک کو آئی ایم ایف کے پنجرے میں قید نہ کرے حکومتی کارکردگی دیکھ کر عوام کی اکثریت موجودہ ٹیم سے مکمل بیزار اور مایوس ہو چکی ہے۔ منی بجٹ سےملکی حالات بہتر ہونےکے بجائے مزید بدترین ہوجائیں گی منی بجٹ منظور ہوا تو نیا سال قوم کے لئےمہنگائی کا بدترین سال بن جائے گا۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سال میں حکومت کی طرف سے صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 39 روپے سے زائد اضافہ ظلم ہے۔ تین سال میں دواؤں کی قیمت مسلسل اضافہ ہوا ہے ، حکومتی اعتراف سے عمران نیازی کے سستے پاکستان کی نفی ہوگئی ۔