انتہا پسندی کی بھی انتہا:  بھارت میں مدرٹریسا کے فلاحی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد

mother teresa missionary
کیپشن: mother teresa missionary
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : فلاحی ادارے کے تمام اکاؤنٹس منجمد ،بھارتی حکومت نے عالمی شہرت یافتہ مدرٹریسا چیریٹی کو غیرملکی امداد کے حصول کیلئے لائسنس کی تجدید سے انکارکردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کلکتہ سے شروع ہونیوالا مشنریز آف چیریٹی جس کی سربراہ نوبل انعام یافتہ نن مدر ٹریسا رہ چکی ہیں کے غیرملکی امداد کے لائسنس کی  بھارت نے تجدید نہیں کی ہے ۔ یادرہے ہندو انتہاپسند برسوں سے الزام لگاتے چلے آئے ہیں کہ مدر ٹریسا چیریٹی اپنے پروگرام کے ذریعے غریب ہندووں کو عیسائیت کی طرف مائل کرتے اور بالاخر انکا مذہب بدل دیتے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے اب نوبیل انعام یافتہ مدر ٹریسا کے فلاحی ادارے کے بھارت بھر میں تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں۔

 یادرہے مدر ٹریسا مشنری آف چیریٹی نے بھارت بھر میں اپنے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تنظیم کے غیرملکی فنڈز کے اکاؤنٹ کو آپریٹ نہ کریں کیونکہ بھارتی وزارت خارجہ نے بیرون ملک سے فنڈز کی وصولی کی درخواست کی تجدید سے انکار کردیا ہے۔ کیتھولک تنظیم بھارت میں 240 سے زائد ادارے چلا رہی ہے جہاں یتیم، بے سہارا اور ایڈز کے مریض رہتے ہیں اور انہیں مفت سہولیات میسر ہیں۔