رواں سال پنجاب دہشت گردی فری رہا، رپورٹ جاری

رواں سال پنجاب دہشت گردی فری رہا، رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) رواں سال پنجاب دہشت گردی فری رہا، پورا سال کوئی خود کش دھماکہ ہوا اور نہ کوئی فرقہ وارانہ دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش آیا۔ سی ٹی ڈی پولیس پنجاب کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں دہشت گردی کے چوبیس منصوبوں کو ناکام بنایااور کالعدم تنظیموں لشکر جھنگوی، ٹی ٹی پی، القاعدہ، داعش کے پچاس دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔
پنجاب میں انسداد دہشت گردی پولیس سی ٹی ڈی نے 2020 کی رپورٹ جاری کردی۔ جس کے مطابق 2014 کی نسبت 2020 میں دہشت گردی کے واقعات میں دس گنا کمی ہوئی۔ 2020 میں اب تک پنجاب میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کا بھی کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تیرہ برسوں میں پہلی مرتبہ رواں سال پنجاب میں کوئی خود کش دھماکا نہیں ہوا۔۔ چوبیس نومبر کو ایک خودکش بمبار کو دھماکے سے پہلے ہی مار دیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے پنجاب میں دہشت گردی کے چوبیس منصوبوں کو ناکام بنایا ایک ہزار ایک سو تہتر آپریشن ہوئے، ایک ہزار پچپن مشتبہ افراد گرفتار،ایک سو ستاون کے خلاف کیسز بنائے گئے. کالعدم تنظیموں لشکر جھنگوی، ٹی ٹی پی، القاعدہ اور داعش کے پچاس دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔

دوہزار بیس میں راولپنڈی میں ہونے والے چاروں بم دھماکوں میں ملوث 3 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ دہشت گردی کی مالی اعانت پر 65 افراد کو گرفتار کیا گیا ، لاکھوں روپے کی وصولی ہوئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer