گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ٹیوٹا پنجاب اورڈائس فاؤنڈیشن یو ایس کے اشتراک سے اب پاکستان میں الیکٹرک کاریں بنیں گی، ٹیوٹا کے زیر اہتمام بنائی جانے والی الیکٹرک گاڑی دو ہزار تئیس میں لانچ کی جائے گی۔
پاکستان کی تہتر سالہ تاریخ میں پہلی بار آٹو موبائل انڈسٹری میں کامیابی، ٹیوٹا پنجاب جدید ٹیکنالوجی اور فیچرز سے مزین الیکٹرک کار بنانے جارہاہے، جس کی ہر چیز پاکستان میں ہی ڈیزائن ہوگی۔ایم او یو پر چیئرمین ٹیوٹاعلی سلمان صدیق اور ڈائس فاونڈیشن کے چیئرمین خورشید نےدستخط کیے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کاکہناتھاکہ انڈسٹری میں ٹیکنالوجی کے باعث ہی ملک ترقی کر سکتا ہے، وہ دن دور نہیں جب درست سمت میں جا کر روشن منزل کی جانب رواں دواں ہوں گے۔چیئرمین ٹیوٹاعلی سلمان صدیق کا کہنا تھا کہ الیکٹرک کار بنانے سے طلباء کو تربیت اور بین الاقوامی اداروں میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

تقریب سے خطاب میں ڈائس فائونڈیشن کے چئیرمین خورشید احمد کاکہناتھاکہ الیکٹرک کار کا ڈیزائن مینوفیکچرنگ میں استعمال ہونیوالے تمام پارٹس پاکستان میں بنیں گے اور تیار ہونیوالی گاڑی کسی بھی جدید گاڑی سے کم نہیں ہوگی۔اس موقع پر ڈائس کے تعاون سے تیار کی جانیوالی الیکٹرک کار کی رونمائی بھی کی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer