ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کو ماڈل بنانے کا منصوبہ ٹھپ

سکولوں کو ماڈل بنانے کا منصوبہ ٹھپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض ) لاہور سمیت پنجاب بھر کے 110 ہائی سکولوں کو ماڈل بنانے کا منصوبہ ٹھپ، متعدد ڈیڈ لائن کے باوجود منصوبہ کی تکمیل تاحال نہ ہوسکی۔

لاہور سمیت پنجاب میں 110 ماڈل سکولز بنانے کا منصوبہ التواء کا شکار ہوچکا ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن کی ایک اور ڈیڈ لائن گزر گئی لیکن منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔ صوبہ بھر کے گیارہ اضلاع میں ماڈل سکول بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ لاہور میں بھی دس ہائی سکولوں کو ماڈل سکول بنایا جانا تھا جبکہ 110 سکولوں کو تاحال ماڈل نہیں بنایا جاسکا۔ 

مذکورہ سکولوں کو 31 دسمبر تک مکمل کیا جانا تھا۔ منصوبے کا اعلان گذشتہ سال کیا گیا۔ اس سے قبل منصوبے کو مارچ 2020 میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ 

دوسری جانب لاہور سمیت صوبہ بھر کے 1245 ایلمنٹری سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا معاملہ حل نہ ہوسکا، سکولوں کو ہائی کا درجہ ملنے سے سکول سربراہان خوار ہوگئے۔ سکول اپ گریڈ ہونے سے سربراہان کو اساتذہ ، کلریکل سٹاف، بجٹ اور کمروں کی کمی سامنا ہوگیا۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ نے اپ گریڈہونے والے سکولوں کا بجٹ ہی منظور نہ کیا۔ محکمہ خزانہ سے بجٹ کی سمری پر اعتراض لگا دیا۔