( سٹی 42 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک اثرات دکھانے لگی، 33 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے فہرست کابینہ کمیٹی کو ارسال کردی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس 17 زندگیاں نگل گیا جبکہ شہر میں کورونا سے اموات کی تعداد 1540 ہوگئی۔ اس بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لاہور کے مزید 33 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جو کابینہ کمیٹی اور محکمہ صحت کی منظوری کے بعد لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق 12 بجے کے بعد مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائیگا۔ جوہرٹاؤن کے ایف ٹو، جی تھری کی 1۔1 گلی، عزیز بھٹی زون کے علاقہ کنال کالونی کی ایک سٹریٹ، عسکری ایٹ اور ڈی ایچ اے فیز ایٹ کی 1،1 گلی بند کی جائے گی۔ ڈی ایچ فیز ون، عسکری ٹین کی 1،1 گلی، ڈیوائن گارڈن، والٹن روڈ کی 1،1 گلی، ڈی ایچ اے فیز ون، تھری کی1،1 گلی، ڈی ایچ اے فیز تھری اور سوئی گیس سوسائٹی کی1۔1 گلی سیل ہوگی۔
ڈی ایچ اے فیز فائیو کی 2، فیز فائیو کی 1 گلی، ڈی ایچ اے فیز فائیو سٹریٹ نمبر 8، ڈی ایچ اے فیز ایئر ایونیو کی اسٹریٹ نمبر سات اور شادمان کالونی ون کی اسٹریٹ ون کو بند کیا جائے گا۔ ویلنشیا ٹاؤن جی بلاک، محلہ چھمبیاں والا کھوہ کی 1 گلی، اقبال ٹاؤن راوی بلاک اور رچنا بلاک کی سٹریٹس بند ہونگی۔
اسی طرح علامہ اقبال ٹاؤن کے خیبر بلاک کی 1، بھلہ سٹاپ ملتان روڑ کی مین اسٹریٹ، سمن آباد کی اونچی گراؤنڈ این بلاک کی 1 سٹریٹ جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن کا پاک بلاک کی دو گلیاں بند اور نیلم بلاک نزد مدنی مسجد کی دو گلیاں بند کی جائیں گی۔ رضا بلاک کی 2، مسلم ٹاؤن کی 1 گلی، باغبانپورہ عنایت واہگہ کی 1 اور معیز ٹاؤن کے جہلم بلاک کی سٹریٹ ٹو بند رہے گی۔