ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے بے رحم وار جاری،مزید 55 زندگیاں ہارگئیں

کورونا کے بے رحم وار جاری،مزید 55 زندگیاں ہارگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کورونا کے بے رحم وار جاری،مزید 55 زندگیاں ہارگئیں،ایک دن میں مزید 1 ہزار974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 309ہوگئی۔۔اس وقت کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار488 ہے۔مختلف شہروں میں 321 مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کل روز 32 ہزار 205 افراد سے کرونا کے ٹیسٹ لیے گئے،جن میں سے مزید 1 ہزار974 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی،ملک میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 309ہوگئی ہے۔ کرونا میں مبتلا 4 لاکھ23 ہزار892 افراد صحت یاب ہوچکےہیں۔

ملک کے مختلف اسپتالوں میں کرونا کے دو ہزار 776 مریض زیرعلاج ہیں،کرونا کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد 2 ہزار 263 جبکہ مختلف شہروں میں 321 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں سب سے زیادہ ملتان ،اسلام آباد اور پشاور میں مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹے انتقال کر جانےوالے 55 مریضوں میں سے 35 وینٹی لیٹرز پر تھے۔


ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 6.13 فیصد ہے ملک میں مثبت کورونا کیسز کی بلند ترین شرح ایبٹ آباد میں 15.95 فیصد ہے،،ملک میں اس وقت کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار488 ہے،سب سے زیادہ سندھ میں 20 ہزار 18 اور پنجاب میں 9ہزار 946 کرونا کے ایکٹو کیسز ہیں، اسلام آباد میں 4 ہزار 722 اور خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 930 فعال کیسز ہیں،ملک میں ابتک مجموعی طور پر 9ہزار 929افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،پنجاب میں تین ہزار 921 اور سندھ میں تین ہزار 491 مریض انتقال کر گئے ہیں۔

 یاد رہے پارلیمانی سیکرٹری صحت نے بھی سائنسی شواہد کی بنیاد پر کورونا کی نئی قسم کی پاکستان میں موجودگی کی تردید کردی۔نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتےہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ ابھی سائنسی شواہد نہیں کہ برطانیہ سے کوروناکا وائرس پاکستان آیاہو، حالیہ دنوں میں برطانیہ سے آئے افرادکا ڈیٹا مقامی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنرزکو دے دیا گیا ہے، برطانیہ سے آئے افرادکو ٹریس کرکے ٹیسٹ کیا جارہا ہے، بہت سارےلوگ ٹریس ہوگئے ہیں اور ان کےٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer