سٹی 42: نیوزی لینڈ کے خلاف ماونٹ منگنوئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 239 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
میچ کے تیسرے روز کے ابتدائی دو سیشن بارش سے متاثر رہے جبکہ چائے کے وقفے سے چند منٹ پہلے تو اولے پڑنے لگے جس کے باعث میچ پھر روک کر چائے کا وقفہ کر دیا گیا۔
ماؤنٹ مونگا نوئی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نےایک وکٹ کے نقصان پر30 رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شاہینوں کی وکٹیں ریت کی دیوار ثابت ہوئیں اور یکے بعد دیگرے گرتی رہیں۔بارش کے باعث میچ کو متعدد بار روکنا پڑا ۔ عابد علی 25 رنز پر جیمیسن کی گیند کا شکار بنے، ان کے بعد محمد عباس 5 ، اظہر علی بھی 5، حارث سہیل 3 اور فواد اسلم 9 رنز پر چلتے بنے۔
Neil Wagner picks up his first wicket of the game ????
— ICC (@ICC) December 28, 2020
Fawad Alam is caught behind for nine!#NZvPAK ⏩ https://t.co/LMlsERb5mp pic.twitter.com/THW1H633x0
گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے 431 رنز کے جواب میں پاکستانی اوپنرز شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا تھا، شان صرف 10 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے۔ باؤلر یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے بیٹسمین نے وکٹ پر ٹھہر کر اسکور کیا، ہمارے بلے بازوں کو بھی وکٹ پر جم کر کھڑا ہونا پڑے گا۔ کرکٹ میں کیچ ڈراپ بھی ہوتے ہیں، تیسرے روز اسپنرز کو مدد ملے گی۔
Fifty for Mohammad Rizwan and what a fighting knock this has been from the Pakistan skipper ????#NZvPAK pic.twitter.com/juMYivMKR1
— ICC (@ICC) December 28, 2020
اس سے قبل کیویز نے ماؤنٹ مونگا نوئی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر 222 رنز اور 3 وکٹوں کے نقصان سے اننگز کا تسلسل جوڑا تو 209 رنز اضافے کے دوران باقی 7 بھی وکٹیں گنوا لیں۔ ولیمسن 129، بی جے والٹنگ 73، روز ٹیلر 70 اور ہینری نکلولز 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔شاہین آفریدی نے 109 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ یاسر شاہ نے 113 رنز کے عوض 3 کیویز بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نسیم شاہ، محمد عباس اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔