ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پریس کلب الیکشن کے نتائج آگئے

لاہور پریس کلب الیکشن کے نتائج آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن خالد : لاہور پریس کلب کے الیکشن  برائے سال 2021  میں   جرنلسٹ گروپ نے کلین سویپ کردیا، ارشد انصاری 734 ووٹ لیکر صدر منتخب جبکہ سیکرٹری کی نشست پر سٹی فورٹی ٹو کے سینیئر رپورٹر زاہد چودھری 663 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

لاہور پریس کلب کے الیکشن 2020-21 کا نتیجہ آگیا ،  جرنلسٹ پینل کے ارشد انصاری  ایک بار پھر صدر منتخب ہوگئے  جبکہ سینئر نائب صدر کی نشست پر  جاوید فاروقی نے 871 ووٹ حاصل کر کے میدان مارا ۔ جرنلسٹ پینل  کے زاہد چودھری 663 ووٹ لیکر سیکرٹری منتخب ہوگئے، خزانچی کی نشست پر زاہد شیروانی 765، نائب صدر کی نشست پر سلمان قریشی 901 اور جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر خواجہ نصیر 701 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے۔

چیئرمین الیکشن کمیٹی شفیق اعوان نے چھ نشستوں کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا اور کہا کہ اس دفعہ الیکشن کو شفاف و کامیاب بنانے کیلئےہرممکن اقدامات کیے ،جس پر تمام گروپوں کے تعاون پر شکرگزار ہوں۔جرنلسٹ پینل کے کلین سویپ کرنے پر سپورٹرز کی جانب سے جشن منایا گیا،مٹھائی تقسیم کی گئی اور کامیاب امیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

نومنتخب صدر ارشد انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرنلسٹ کمیونٹی کی خدمت کے کام کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ پریس کلب کے نومنتخب سیکرٹری زاہد چودھری نے کہا کہ صحافی بھائیوں کے مسائل کو حل کروانا جرنلسٹ گروپ کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔ لاہور پریس کلب الیکشن 2020-21 میں اس سال تین پینل کے امیدوار مدمقابل تھے،تمام امیدواروں نے الیکشن کمیٹی کی جانب سےپُرامن اورشفاف الیکشن منعقدکرانےپرشکریہ ادا کیا۔ سالانہ الیکشن میں گورننگ باڈی کی 9 نشستوں کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer