(سٹی 42)شعیب اخترکا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیم آف ڈیکیڈ(دہائی کی ٹیم) کے انتخاب میں جانبداری برتی ہے۔ کیاٹیم آف ڈیکیڈ کے انتخاب میں آئی سی سی کی نظریں بابر اعظم پر نہیں پڑیں؟
تفصیلا ت کے مطا بق شعیب اختر کا کہنا تھاکہ کیا یونس خان آئی سی سی کی نظر میں عظیم کھلاڑی نہیں؟ آئی سی سی کو کچھ نظر اس لیے نہیں آرہا کہ وہ دیکھنا ہی نہیں چاہتی۔ خیال رہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے دہائی کی ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے جن میں پاکستان کاکوئی بھی کرکٹر شامل نہیں ہے۔مینز ٹیم کے علاوہ ویمنز ون ڈے ٹیم اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ڈیکیڈ میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔