بڑے ہسپتالوں میں ایم ایس کا عہدہ خالی، علاج معالجہ متاثر

بڑے ہسپتالوں میں ایم ایس کا عہدہ خالی، علاج معالجہ متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) تبدیلی سرکار کی عدم توجہی، شہر کے تین بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا عہدہ خالی، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ عارضی چارج دے کر کام چلانے میں مصروف ہے، مستقل ایم ایس نہ ہونے سے جناح، سروسز اور گنگارام ہسپتال کے انتظامی اور مالی امور متاثر ہورہے ہیں۔

حکومت کی سنگین غفلت کے باعث مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی تعطل سے دوچار ہے۔ سروسز ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا عہدہ دس ماہ سے خالی پڑا ہے اور تاحال کسی کو بھی ایم ایس کے عہدے پر فائز نہیں کیا جاسکا جبکہ ڈاکٹر سلیم چیمہ کو ایم ایس کے عہدے کا عارضی چارج سونپ رکھا ہے۔

جناح ہسپتال میں بھی ایم ایس کا عہدہ چھ ماہ سے زائد عرصہ سے خالی پڑا ہے اور اس کا عارضی چارج پہلے ڈاکٹر افتخار کا سونپا گیا لیکن فرائض میں غفلت پر انہیں ہٹا کر ڈاکٹر یحییٰ سلطان کو عارضی چارج دیدیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گنگارام ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فیاض احمد بٹ گزشتہ ماہ ریٹائرڈ ہوگئے لیکن ان کی جگہ مستقل ایم ایس تعینات کرنے کی بجائے ڈاکٹر اطہر یوسف کو عارضی چارج دیدیا گیا ہے۔

مستقل ایم ایس تعینات نہ ہونے سے تینوں ٹیچنگ ہسپتال کے مالی اور انتظامی امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔