ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پریس کلب انتخابات، پروگریسو گروپ کے نامزد امیدواروں کا سٹی فورٹی ٹو کا دورہ

پریس کلب انتخابات، پروگریسو گروپ کے نامزد امیدواروں کا سٹی فورٹی ٹو کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) لاہور پریس کلب کی انتخابی مہم، پروگریسو گروپ کے امیدواروں کا اپنے حمایتی ارکان کے ہمراہ سٹی فورٹی ٹو آفس کا دورہ، امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم اور منشور سے متعلق صحافیوں کو آگاہ کیا۔        

لاہور پریس کلب کی انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے۔ اپنی انتخاب مہم کے سلسلہ میں پروگریسو گروپ کے امیدواروں نے سٹی فورٹی ٹو آفس کا دورہ کیا۔ پروگریسو گروپ کے صدارتی امیدوار زاہد گوگی، سیکرٹری کے امیدوار زاہد عابد، سینئر نائب صدر کے امیدوار رائے حسنین طاہر، نائب صدر کے امیدوار شعیب الدین اور دیگر ارکان نے اپنے منشور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر پروگریسو گروپ کے چیئرمین اور سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب معین اظہر نے اپنے گروپ کی سابقہ کارکردگی اور آئندہ کے منشور کے متعلق تفصیل کے ساتھ صحافیوں کو آگاہ کیا۔