(بسام سلطان) پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کابلر کا بادشاہی مسجد کا دورہ، ٹویٹ میں کہا کہ شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد بہترین قومی ورثہ ہے۔
پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کابلر نے بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کا دورہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کا کہنا تھا کہ مغلیہ دور کی عمارت آکر ایسا احساس ہوا جیسے پہلی مرتبہ آئے ہیں، یہ بہترین قومی ورثہ ہے۔
فوٹو گرافی کرتے نو بیاتا جوڑے سے گفتگو بھی کی۔
باکمال تاریخی ورثہ!! میرا خاندان #Lahore میں متحیرکن بادشاہی مسجد کے ماحول سے انتہائی متاثر ہوا #BeautifulPakistan. مجھے ہر بار ان اثر آفرین یادگاروں کو دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے پہلی بار دیکھ رہا ہوں۔ ذرا اس نئے جوڑے کی طرف دیکھئے جو رحمتیں سمیٹنے یہاں چلے آئے۔ pic.twitter.com/efShXkRk2N
— Martin Kobler (@KoblerinPAK) December 28, 2018