ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحت کا پیغام عام کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کیجانب سے اہم پیشرفت

صحت کا پیغام عام کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کیجانب سے اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پیمرا نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ایف ایم ریڈیو اسٹیشن قائم کرنے کی اجازت دے دی، فوڈ اتھارٹی فروری سے ریڈیو نشریات شروع کرے گا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عوامی آگاہی مہم نئے مرحلے میں داخل ہونے کو تیار ہے، پیمرا کی جانب سے فوڈ اتھارٹی کو باقاعدہ ریڈیو لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمدعثمان کے مطابق فوڈ اتھارٹی ابتدائی مرحلہ میں لاہور میں ایف ایم ریڈیو اسٹیشن قائم کرے گی، جو آئندہ سال فروری میں اپنی نشریات شروع کر دے گا۔

دوسرے مرحلے میں ریڈیو اسٹیشن پنجاب بھر میں ڈویژن کی سطح پر لگائے جائیں گے، فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایف ایم ریڈیو کے لیے 16 ملین کا بجٹ مختص کیا جا چکا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سابقہ بورڈ نے 26ویں میٹنگ میں ایف ایم ریڈیو پراجیکٹ کی منظوری دی تھی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی ایف ایم ریڈیو اسٹیشن پرغذائیت سے متعلق اہم معلومات اور غذائی مسائل سے متعلق مشاورت فراہم کریں گے۔