ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس سے والدین کی سکول فیسوں کو کم کرنے کی اپیل

چیف جسٹس سے والدین کی سکول فیسوں کو کم کرنے کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر پرائیویٹ سکول مالکان کے خلاف والدین کا احتجاج، والدین نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ فیس کم نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکول مالکان کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف والدین سراپا احتجاج بن گئے، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سکول مالکان کی جانب سے تاحال فیسوں کو کم نہیں کیا گیا، سکول انتظامیہ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ محکمہ ایجوکیشن نے تاحال کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا اور نہ ہی ان کے سکول کم فیسیں کرنے والی لسٹ میں شامل ہے۔

والدین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ فیسیں کم نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف نوٹس لیں۔