ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: City42 - Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا اقدام لاہور ہائیکورت میں چیلنج کردیا گیا۔

سٹی 42 ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کیخلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں وفاقی حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا  گیا ہے کہ شہباز شریف پر کرپشن کے الزامات ہیں اس لیے وہ یہ عہدہ نہیں سنبھال سکتے۔

درخواست  میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ  شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار شہباز شریف 21 دسمبر کو بلامقابلہ پی اے سی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے اور ان کی زیر صدارت پی اے سی کا پہلا اجلاس آج ہونے جارہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer