ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب بھر سے 180اساتذہ کی ترقیاں، نوٹیفکیشن جاری

لاہور سمیت پنجاب بھر سے 180اساتذہ کی ترقیاں، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: teachers up-gradation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

استاتذہ کی اپگریڈیشن کا معاملہ،محکمہ ایس اینڈ جے اے ڈی نے لاہور اور پنجاب بھرکے 180اساتذہ کو گریڈ 14 سے 16 میں سیکنڈری سکول ٹیچرزکے عہدوں پر ترقی دے دی،بطورایس ایس ٹی ٹیچر تعینات کیا جائے گا.

محکمہ سکول ایجوکیشن کی پروموشن کمیٹی کی منظوری کے بعد لاہور اور پنجاب بھرسے 180 اساتذہ کو گریڈ 14 سے گریڈ 16 میں ترقی دیتے ہوئے  نوٹفیکیشن جاری کردیا۔اساتذہ کو ایلمینٹری سکول سے سکینڈری سکول ٹیچر زکے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے ۔جبکہ متعلقہ اضلاع کے سی ای اوز کو سرکاری سکولوں میں خالی نشستوں پر تعینات کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا۔

لاہور میں 16 اساتذہ کو گریڈ 14 سے 16 میں ترقی دی گئی ۔جس میں خواتین اساتذہ بھی شامل ہیں ۔ترقی پانیوالےاساتذہ کےمختلف سکولوں میں تبادلےکردیےگئے۔