پنجاب حکومت، انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن کے مابین معاہدہ پر دستخط

پنجاب حکومت، انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن کے مابین معاہدہ پر دستخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عثمان علیم: پنجاب حکومت اور انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن کے مابین پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پراجیکٹس کی ایڈوائزری سروسز اور معاونت کے لئے محکمہ پی اینڈ ڈی میں فریم ورک معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور انٹر نیشنل فنانس کارپوریشن کے مابین پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پراجیکٹس کی ایڈوائزری سروسز اور معاونت کے لئے گزشتہ روز محکمہ پی اینڈ ڈی میں فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ مفاہمتی یادداشت کی تقریب گزشتہ روز محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں منعقد کی گئی۔

مذکورہ تقریب میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو ،ممبر پی پی پی، پی اینڈ ڈی بورڈ اور ہیڈ پی پی پی سیل آغا وقار جاوید کے علاوہ کنٹری مینیجر آئی ایف سی پاکستان ندیم صدیقی ، انویسٹمنٹ آفیسر پی پی پی مرزا خرم بیگ، پنجاب حکومت کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔معاہدے کا مقصد حکومت پنجاب اور آئی ایف سی کی کوششوں سے انفراسٹرکچر اور سوشل سیکٹرز، پرائیویٹ سیکٹر کی انویسٹمنٹ اور شراکت کو فروغ دینا ہے۔

مزید دیکھیے: