ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمن آباد: جناح کالونی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ بند،شہری سراپا احتجاج

سمن آباد: جناح کالونی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ بند،شہری سراپا احتجاج
کیپشن: protest
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد: سمن آباد کے علاقہ جناح کالونی میں واٹر پلانٹ بند ہونے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا،دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہوگئے۔

  ذرائع کے مطابق سمن آباد کے علاقہ جناح کالونی میں انتظامیہ کی جانب سے 2 دن سے واٹر فلٹر یشن پلانٹ بندہے۔انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ضلعی انتطامیہ کے ساتھ کیش کے مسئلہ کی وجہ سے پلانٹ بند کیا گیا ۔ جب تک ادائیگی نہیں کی جائے گی پلانٹ نہیں کھولا جائے گا۔

دوسری جانب واٹر پلانٹ بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں پانی کے حصول کیلئے دوردراز کے علاقوں میں جانا پڑرہاہے ۔