ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ نے لاہور کےغیر قانونی شادی ہالز کو بکنگ کرنے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے لاہور کےغیر قانونی شادی ہالز کو بکنگ کرنے سے روک دیا
کیپشن: City42 - Illegal Marraige House
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(منیر باجوہ): سپریم کورٹ  نے لاہور میں واقع تمام غیر قانونی شادی ہالز کو مزید بکنگ کرنے سے روکتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے کو غیر قانونی شادی ہالز کی تفیصلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی بھاری فیسوں کی وصولی کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران لاہور  کے تمام غیر قانونی شادی ہالز کو مزید بکنگ کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے زاہد اختر زمان حمید لطیف ہسپتال کی غیر قانونی تعمیر کے حوالے سے عدالت میں پیش ہوئے تو عدالت نے استفسار کیا کہ حمید لطیف کی عمارت غٰیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہے اس کے حوالے سے آپ کے پاس کیا پلان موجود ہے۔

انہوں نے عدالت میں ابتدائی رپورٹ پیش کی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم لاہور کی توسیع کرنے جا رہےہیں، دیکھا گیا ہے کہ متعدد شادی ہالز بنائے جارہے ہیں، جس کی وجہ سے وہاں رہنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مگر اس بات کا خیال نہیں رکھا جارہا۔

 چیف جسٹس نے ڈی جی ایل ڈی اے کو غیر قانونی مارکیز، شادی ہالز کو سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام غیر قانونی شادی ہالز کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں