ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی

 حمزہ شہباز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی
کیپشن: City42 - Hamza Shahbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42): سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  کے بعد سینئر نون لیگی رہنما حمزہ شہباز نے بھی 2018ء میں الیکشن کا انعقاد مشکوک قرار دے دیا،کہتے ہیں اللہ کرے الیکشن وقت پر ہوجائیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک صحافی نے حمزہ شہباز شریف سے سوال کیا کہ عام انتخابات 2018 میں ہوں گے بھی یا نہیں؟ کیا موجودہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کر پائیں گی یا نہیں؟ جس پر جواب دیتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ 2018ء میں الیکشن کا انعقاد مشکوک دکھائی دے رہا ہے، اللہ کرے الیکشن وقت پر ہوجائیں۔ انکا کہنا تھا کہ دعا کریں کہ الیکشن وقت پر ہوں کیونکہ جمہوریت میں ہی ملک کی بہتری ہے۔ 

واضح رہے کہ چند دن پہلے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی انہی خیالات کا اظہارکر چکے ہیں۔  انکا کہنا تھا کہ بحثیت اسپیکر انہیں نہیں لگتا کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کرپائیں گی یا نہیں ، انہوں نے سسٹم کیخلاف ''گریٹر پلان '' کی طرف اشارہ بھی کیا۔

حمزہ شہباز کا سانحہ ماڈل ٹاؤن پربات کرتےہوئے کہناتھاکہ انہیں مرنے والوں کےخاندانوں کے ساتھ ہمدردی ہےاوران کےلیےدعاکرتاہوں،جیت حق اور سچ کی ہوگی،حقائق جلد قوم کےسامنےآجائیں گےاورکینیڈین مولوی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

حمزہ شہباز کے بیان سے لاہور سمیت ملکی سیاست میں نئی بحث چھڑ گئی کہ کیا انتخابات مدت پر ہوں پائیں گے یا نہیں ؟؟۔