اشرف خان: ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد اب انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستاہوا تھا ،انٹربینک میں ڈالر278.42 روپے سے کم ہوکر 278.32 روپے پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہونے سے روپے کی قدر میں بہتری ہوئی ہے ،