اسرار خان: لاہور میں ٹریفک کے حادثہ میں دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔ ٹریفک کا یہ المناک حادثہ سبزہ زار میں ہوا جہاں ایک ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
موٹر سائیکل پر سوار دو سگے بھائی ٹرک کی ٹکر سے بری طرح کچلے گئے۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے عاصم کی عمر 17 سال اور قاسم کی عمر 16 سال تھی۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور بشارت کو گرفتار کرلیا۔