نجکاری اور سرکاری ملکیتی ادارہ جات کےلئےکابینہ کی دوکمیٹیاں تشکیل پاگئیں

نجکاری اور سرکاری ملکیتی ادارہ جات کےلئےکابینہ کی دوکمیٹیاں تشکیل پاگئیں
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: نگران وزیراعظم انوار الحق نے نجکاری کےلئےکابینہ کی دوکمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

کابینہ کمیٹیاں برائے نجکاری اور سرکاری ملکیتی ادارہ جات کی تشکیل کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔ ان دونوں کیبنٹ کمیٹیوں کی سربراہی وزیر خزانہ و ریونیو کے سپرد کی گئی ہے۔

کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے ارکان میں وزیر تجارت و صنعت  پیداوار، پاور اینڈ پیٹرولیم،قانون و انصاف ،آئی ٹی اور مواصلات کے وزراء ارکان ہوں گے۔

نجکاری پالیسی کی تشکیل اور منظوری نجکاری کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس میں شامل ہے۔ٹی او آرز کے مطابق نجکاری کمیٹی کوسرکاری اداروں کی نجکاری کی منظوری دینے کا اختیار  حاصل ہوگا۔ کمیٹی،نجکاری عمل کی پیش رفت اور مانیٹرنگ کا جائزہ لے گی۔

کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی ادارہ جات کے ارکان میں وزیر تجارت وصنعت و پیداوار  کے ساتھ مواصلات, آئی ٹی اور پاور اینڈ پیٹرولیم کے وزراء بھی رکن بنائے گئے ہیں۔

کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی ادارہ جات ایس او ای ایکٹ 2023 پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی سرکاری اداروں میں بورڈز کی تعیناتی سے متعلق امور دیکھے گی۔ کمیٹی سرکاری اداروں میں اصلاحات،تنظیم نو سے متعلق امور بھی دیکھے گی ۔