ویب ڈیسک: سعودی عرب میں ائیر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
،سعودی وزارت دفاع نے حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹورنیڈو لڑاکا طیارہ تربیتی مشن پر تھا۔
سعودیوزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے تصدیق کی ہے کہ طیارے کا عملہ زندہ بچ گیا اور طیارہ گرنے کے نتیجے میں کوئی زخمی یا نقصان نہیں ہوا. جہاز میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔
وزارت دفاع کے مطابق ائیر فورس کا یہ جہاز مشرقی ریجن کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔