اسرار خان : شہر لاہور میں موٹر سائیکل چوروں کا راج برقرار، کوٹ لکھپت کے علاقہ میں چور شہری شیراز اسلم کی موٹر سائیکل لے اڑا۔
واردات 25 اگست کی سہ پہر پونے 4 بجے مزمل پارک میں ہوئی، سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی، جس میں نیلے ٹراؤزر اور ٹی شرٹ میں ملبوس ملزم نظر آتا ہے، ملزم گلی میں داخل ہو کر اطراف کا جائزہ لیتا ہے، ملزم گلی میں کھڑی موٹر سائیکل پر بیٹھ جاتا ہے اور موقع ملتے ہی ملزم موٹر سائیکل کو دھکیلتا ہوا گلی سے باہر لے جاتا ہے۔
کوٹ لکھپت پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔