بجلی کا بل ادا کرکےگھر کا راشن نہ خرید پانے پر خاتون نے خودکشی کرلی

 بجلی کا بل ادا کرکےگھر کا راشن نہ خرید پانے پر خاتون نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جہانیاں میں واپڈا احکام کی غفلت ایک خاتون کی جان چلی گئی۔  

تفصیلات کے مطابق 10 ہزار روپے کا بجلی کا بل ادا کرنے کے بعد گھر کا راشن نہ خرید پانے پر دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودکشی کرلی۔  لواحقین کا کہنا ہے کہ بل ادائیگی پر بجلی بحال نہ ہوئی تو خاتون نے خود کشی کرلی۔  

خاتون کے شوہر قاسم کاکہنا ہے کہ ایک ٹھیلے پر 4 سو روپے دیہاڑی پر ملازم 4 بچوں کا باپ ہوں۔ 2 روز قبل بل ادا کیا لیکن میپکو اہلکاروں نے بجلی بحال نہ کی۔ بل ادا کرنے کے بعد راشن کیلئے پیسے نہیں تھے، بچے 2 دن سے بھوکے تھے،  گھر آیا تو بیوی شکوے شکایت کرتے ہوئے روتی رہی، مزدوری پر گیا تو  25 سالہ بیوی نے زہریلی گولی کھا لی۔ 

بجلی کے بل کی ادائیگی کے بعد دلبرداشتہ خاتون نے زندگی ختم کرلی۔ خاتون کے غم میں پورسا علاقہ سوگوار ورثاء روتے ہوئے حکومت اور واپڈا کو کوستے رہے۔