ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ کیس،سپریم کورٹ میں کل سماعت کیلئے مقرر

Supreme Court of Pakistan, City42, Toshakhana Case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

امانت گشکوری:  توشہ خانہ  کیس   سپریم کورٹ میں کل سماعت کیلئے مقرر ہو گیا ، جس کی سماعت تین رکنی بنچ کرے گا۔

 تفصیلات کے مطابق 3 رکنی بینچ کیس جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم کیخلاف اپیل پر سماعت  کرے گا،  جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ کا حصہ ہوں گے۔

 لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص لوگوں کیلئے توشہ خانہ کی اشیاء کی نیلامی کی حکومتی پالیسی کو غیر قانونی قرار دیا تھا ، پی ٹی آئی دور حکومت میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔