ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کے بلوں میں ’چھپے‘ ٹیکس، ماہرِ معیشت نے بڑا انکشاف کر ڈالا

بجلی کے بلوں میں ’چھپے‘ ٹیکس، ماہرِ معیشت نے بڑا انکشاف کر ڈالا
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ماہرِ معیشت مزمل اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ ہم بجلی گھروں کا کرایہ 2 ہزار ارب روپے ادا کررہے ہیں، 52 روپے یونٹ میں صرف 6 روپے ایندھن کی قیمت ہے، باقی 45 روپے بجلی گھروں کے کرائے میں جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہرِ معیشت مزمل اسلم نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں مہنگی بجلی کیخلاف ملک بھر میں جاری احتجاج پر کہا کہ 100اور 200 یونٹ والے سبسڈی کے حقدارہیں، کراچی میں بعض کارخانوں کو گھریلو گیس ملتی ہے ، ایسے کارخانے والے گیس سے بجلی بناتے ہیں۔ماہرمعیشت کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک بجلی بناتی ہے اور تقسیم کارکمپنی بھی ہے ، کے الیکٹرک ہیڈآفس پر سولرپینل لگے ہوئے ہیں۔

 مزمل اسلم نے کہا کہ ہم بجلی گھروں کا کرایہ دو ہزار ارب روپے ادا کررہے ہیں، جو ملکی ترقیاتی اخراجات، خیبرپختونخوا اور فوج کے بجٹ سے بھی کئی گنا زیادہ ہے، یہ بجلی گھر ن لیگ کے دور میں لگے تھے جب خواجہ آصف وزیرِ توانائی اور عابد شیرعلی وزیرِ مملکت تھے۔انھوں نے بتایا کہ پورے پاکستان کی بجلی کا بل 4 ہزار 2 سو ارب روپے بنتا ہے، 52 روپے یونٹ میں صرف 6 روپے ایندھن کی قیمت ہے، باقی45 روپے بجلی گھروں کےکرائےمیں جاتے ہیں۔ماہرمعیشت نے مزید کہا کہ کے پی بجٹ 14 سو ارب اور فوج کا 18 سو ارب روپے ہے ، گزشتہ سال پاکستان کا ترقیاتی بجٹ 5 سو ارب روپے تھا، تصور کریں کس طرح سے پاکستان کو لُوٹا جا رہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer