ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت 200 یونٹس تک بجلی مفت کرے: عبدالعلیم خان

حکومت 200 یونٹس تک بجلی مفت کرے: عبدالعلیم خان
کیپشن: Abdul Aleem khan,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت 200 یونٹس تک بجلی مفت کرے۔

 صدر استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) عبدالعلیم خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت 200 یونٹس تک بجلی مفت کرے ورنہ عوام کا غم و غصہ اور احتجاجی سلسلہ ختم نہیں ہو گا، حکومت غریب و نادار اور مفلس شہریوں پر رحم کر کے کچھ ریلیف مہیا کرے، امیروں پر آمدن کے حساب سے براہ راست ٹیکس عائد کیا جائے جس کی وصولی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بڑی بڑی گاڑیوں میں بیٹھنے والوں اور موٹرسائیکل سواروں کو ایک ہی قیمت پر پٹرول ملنا سراسر ناانصافی ہے، حکومت کو موٹرسائیکل سواروں کو سستا پٹرول دے اور 200 یونٹس تک بجلی مفت مہیا کرے۔

 عبدالعلیم خان ارادہ ظاہر کیا کہ آئی پی پی اقتدار میں آ کر 300 یونٹس تک بجلی کا بل نہیں لے گی۔