ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  سرکاری اداروں کا عوامی تاثردرست کرنے میں مددگار ہوتے ہیں ، نئی تحقیق

Doctor Shafiq Ahmad Kamboh; Social Media\'s Impact on Public image of the government institutions, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(تحریر  ڈاکٹر شفیق احمدکمبوہ ) ایک  حالیہ تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  کا استعمال کسی بھی سرکاری  ادارے سے متعلق عوام میں پائی جانے والی منفی  آراء کومثبت   کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا .

کنٹنجنسیز اینڈ کرائسس مینجمنٹ نامی  عالمی  تحقیقی  جرنل میں چھپنے والے ایک آرٹیکل میں تین معتبر ابلاغی محققین ڈاکٹر شفیق احمد کمبوہ (پنجاب یونیورسٹی, لاہور) ,ڈاکٹر محمّد اتفاق (جیمز میڈیسن یونیورسٹی ' امریکہ) اور ڈاکٹر یین جن (یونیورسٹی آ ف جارجیا ؛امریکہ) نے پاکستان ریلویز میں 2009سے2013 تک    رہنے  والے بحران کے دوران  ہونے والی   نیوز کوریج کا جائزہ لیا اور اسے انتہائی  منفی پایا . 2013 میں ریلویز کی نئی انتظامیہ نے مثبت نیوز کوریج کے حصول کے لیے  اور منفی رپورٹنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی  منفی عوامی رائے کو  بدلنے کے لئے 2016 میں آفیشل  سوشل میڈیا اکاؤنٹس اوربہت سی  ڈیجیٹل اصلاحات کا اجرا کیا .

مذکورہ محققین نے ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکے مواد کا تفصیلی جائزہ لیا .  اس ضمن میں انہوں نے 1015 فیس بک پوسٹس اور ان پہ آنے والے 10080 آڈینس کمنٹس' 224 ٹویٹس اور ان پے آنے والے 770 آڈینس کمنٹس ' نیز 610 یوٹیوب ویڈیوز اور ان پے آنے والے 2856 کمنٹس    کے مواد کا  سائنسی تجزیہ کیا. 

https://onlinelibrary.wiley.com/doi/full/10.1111/1468-5973.12496

ابتدا میں آڈینس کمنٹس میں عوامی ردعمل   دشنام طرازی کی حد تک  منفی تھا ' جو وقت گزرنے کے ساتھ انفارمیشن کے حصول میں بدلتا گیا اور آخرکار  ریلویز انتظامیہ کے بعض عوام دوست  اقدامات کی توصیف پر منتج ہونے لگا.  ٹویٹراکاؤنٹ سے صحافی برادری کو بروقت انفارمیشن ملنے سے بہت ساری ڈس انفارمیشن کا تدارک ممکن ہو سکا . مختصراً یہ کہ      حاصل شدہ   ڈیٹا نے   ثابت کیا کہ   2016 میں  متعارف کردہ انفارمیشن ٹیکنالوجی' سوشل میڈیا اکاؤنٹس  اورڈیجٹل اصلاحات نےمحکمہ کےعوامی تاثراور میڈیا کوریج کو  بہتر کرنے میں مرکزی  کردار ادا کیا .

  ایک جانب اگر  فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل نے عوامی غیض و غضب کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا تو دوسری جانب  ٹویٹراکاؤنٹ  نے صحافی برادری کو بروقت درکار انفارمیشن بہم پہنچا کے  ادارے کے میڈیا میں مثبت تاثر کو اجاگر کیا.  مذکورہ  محققین نے تمام سرکاری اداروں کو اپنے پبلک امیج کو بہتررکھنے اور عوام کی اطلاعاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بھر پور استعمال پر زور دیا۔