ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت کی عالمی برادری سے مدد کی اپیل

صدر مملکت کی عالمی برادری سے مدد کی اپیل
کیپشن: president tweet
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے عالمی برادری سے مدد کے لیے حکومتی اپیل کی توثیق, صدر مملکت نے کہا ہے کہ 1000 سے زیادہ جانیں ضائع اور اربوں کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ‏پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے،1000 سے زیادہ جانیں ضائع اور اربوں کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، ہمارے ادارے لوگوں کی مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، اپنی قوم کے منفرد جذبے کو رکھتے ہوئے مجھے پورا یقین ہے کہ ہم اپنے دل کھولیں گے، ‏میں عالمی برادری سے مدد کے لیے حکومتی اپیل کی توثیق کرتا ہوں۔

دوسری جانب سیلاب لاڑکانہ کے علاقے میہڑ کی طرف تیزی سے بڑھنےلگا،میہڑسپربند میں شگاف پڑگیا لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ،خیرپور ناتھن شاہ میں نہرمیں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، درجنوں گاؤں زیرآب آگئے، پانی جوہی شہر کی جانب بڑھنے لگا، سیکڑوں گاؤں ملیا میٹ ہوگئے۔

ہزاروں گھر زمین بوس، لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے، مجموعی طور پر 500 سے زائد گاؤں متاثر جبکہ 2 ہزار گھر منہدم ہوئے، بھوکے پیاسے متاثرین بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے موجود ہیں،وبائی امراض نے بھی پنجے گاڑ لیے ڈاکٹرز ہیں نہ ادویات،قمبر میں آر بی او ڈی سم نالے میں 70 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا قمبر شہدادکوٹ کی تحصیل وارہ کالاڑکانہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیاوارہ کے مختلف علاقوں میں پانی،لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی، 24 نیوز کی ٹیم بھی ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے تحصیل وارہ پہنچی ہے۔
نصیر آباد کے مقام پر انڈس ہائی وے کا ایک حصہ زیر آب آگیا، کراچی سے لاڑکانہ جانے والی کوچ پھنس گئی۔ کوچ میں سوار تیس سے زائد مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا،ٹھل میں کئی مکانات منہدم ،زمینی رابطہ منقطع ہوگئے، جیکب آباد ضلعی انتظامیہ متاثرین کو ریسکیو کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی، 5 روز سےنواب شاہ کو بجلی کی فراہمی معطل ہے،سانگھڑ کے قریب نوابشاہ روڈ پر بڑے سیم نالے کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، 300 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سانگھڑ شہر ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔
چوہڑجمالی میں بھی سیلاب کا خطرہ بڑھنے لگا،گاؤں عمر منچھرو میں سیلاب کا پانی داخل ہونے سے شہریوں کومشکلات کاسامنا ہے،تنگوانی میں بڑی تباہی مگر ریسکیو عمل شروع نہ ہو سکا، متاثرہ علاقوں میں جہاں کوئی نہ پہنچ سکا وہاں 24نیوز کی ٹیم پہنچ گئی،سیلاب متاثرین سڑکوں پر ٹینٹ اور راشن کے منتظر ہیں۔

 تنگوانی میں گیسٹرو کے باعث 3 بچے جاں بحق ہوگئے ،بااثر وڈیرے نے تنگوانی نہر کو شہر کی طرف کٹ لگا دیا محراب ڈاہانی پیٹرول پمپ کے قریب نہر توڑنے سے تنگوانی اور نواحی علاقے زیر آب آگئے،شہری خوف سے سڑکوں پر نکل آئے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer