ریسکیو اہلکار  کی  کمال مہارت، سیلاب میں ڈوبتے بچے کو بچا لیا، ویڈیو وائرل 

خیبر پختونخواہ،چار سدہ،ریسکیو اہلکار،سیلاب،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چار سدہ میں ریسکیو اہلکار نے سیلاب میں ڈوبتے بچے کی جان بچالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور لوگوں کی جانب سے ریسکیو اہلکار کی انسانیت کی خدمت کو خوب سراہا جا رہاہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں سیلاب نے ہولناک تباہی مچا رکھی ہے، سیلاب ریلے نے گاﺅں کے گاﺅں ملیا میٹ کر دیئے ہیں ،سیلابی ریلے میں سینکڑوں انسانی زندگی موت کی وادی میں جا چکی ہیں تاہم حکومت پاکستان ، پاک فوج اور دیگر اداروں کی جانب سے سیلاب میں گھرے لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ دریامیں غوطے کھا رہا ہے جو اپنی زندگی بچانے کیلئے ہاتھ پاﺅں مار رہا ہے جبکہ پل پر کھڑے لوگوں اس بچے کی زندگی کیلئے دعاگو ہیں اسی دوران ریسکیو اہلکار کشتی میں سوار ہو کر دریا میں غوطے کھاتے ہوئے بچے کی جان بچانے کیلئے پہنچتے ہیں ، اسی دوران ریسکیو اہلکار بائیں ہاتھ سے بچے کو کھینچ کر باہر نکال لیتا ہے جس پر پل پر کھڑے لوگ اللہ اکبر کے نعرے بلند کرتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Jaago TV (@jaago.tv)

ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو چکی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ریسکیو اہلکار کی کمال مہارت کی خوب تعریف کی جارہی ہے ۔