ویب ڈیسک : قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عماد وسیم نے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے آگاہ کیا۔
We have been blessed with a baby boy #Alhamdulillah
— Imad Wasim (@simadwasim) August 27, 2022
عماد وسیم کے بیان پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات دیے جا رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیاجا رہا ہے۔یاد رہے کہ اگست2019 میں عماد وسیم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دلہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ عماد اور ثانیہ کی ایک بیٹی عنایہ بھی ہے۔