ویب ڈیسک : پی آئی اے نے سیلاب متاثرین کے لئے مفت امدادی سامان کی ترسیل کا آغاز کردیا۔
قومی ائیرلائن سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی مفت ترسیل کرے گی۔ امدادی سامان کی ترسیل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کارگو دفاتر میں فوکل پرسنز نامزدکردئیے گئے ہیں۔
پی آئی اے کے شعبہ کارگو نے امدادی سامان کی ترسیل کے انتظامات مکمل کر لیے۔