موٹر وے پولیس کا سیلاب کی صورتحال پر ٹریفک الرٹ جاری

Motorway,Flood
کیپشن: Flood
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: موٹر وے پولیس نے سیلاب کی صورتحال پر ٹریفک الرٹ جاری کر دیا، قومی شاہراہ پر آزاخیل اور نوشہرہ کے درمیان سیلاب کا خدشہ ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون پر برہان تا پشاور سیلاب کے خدشات موجود ہیں، قومی شاہراہ پر بلوچستان میں قلات سے پشین یارو تک سیلاب کا خدشہ ہے۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے پر حب سے بیلہ اور بوستان سے دلسورا تک سیلاب کا امکان ہے، قومی شاہراہ پر سندھ کے ایریا میں کنڈیارو، مورو، سکرنڈ میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مٹیاری کےقریب ہٹری، میانی فارسٹ،چلگری، باڈیرو اور کھنڈو میں سیلاب کا خدشہ ہے، شہری ان علاقے کے سفر سے گریز کریں جہاں سیلاب کا خدشہ ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ آئی جی موٹر وے پولیس خالد محمود کی قومی شاہراہوں پر افسران کو الرٹ اور چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

خالدمحمود نے کہا کہ موٹر وے پولیس سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے، شہری سفر سے پہلے موٹر وے پولیس ہیلپ لائن سے معلومات حاصل کریں۔