وزیراعلیٰ کے پی کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کیلئے نہیں، سفر کیلئے ہیں، بیرسٹر سیف

KPK, Helicopter,Flood
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے زیر  استعمال دونوں ہیلی کاپٹرز ریسکیو  کے لیے نہیں بلکہ سفر  کے لیے ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے صوبے میں سیلاب کی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں گلیشیئرز سے سیلابی صورتحال بنی، اپریل اور مئی میں ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ممکنہ سیلاب کے لیے اقدامات کیے تھے لیکن نقصانات ہماری توقعات سے زیادہ ہوئے، خیبر پختونخوا حکومت الرٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2ہیلی کاپٹرز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے زیر استعمال ہیں لیکن دونوں ہیلی کاپٹرز ریسکیو کے لیے  نہیں بلکہ سفر  کے لیے  ہیں،  دونوں ہیلی کاپٹر خوراک پہنچا سکتے ہیں مگر لوگوں کو نکال نہیں سکتے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف خیبرپختونخوا میں بھی آکر سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لیں، سندھ کی مالی معاونت کی گئی ہے،  وزیر اعظم خیبرپختونخوا پر بھی نظر کرم کریں۔